الرئيسيةکھیلفٹ بالپی ایف ایف نے صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد...

پی ایف ایف نے صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے پی ایف ایف ہاؤس پر قبضے اور متوازی تنظیم بنانے کے الزامات پر سابق صدر اشفاق حسین ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی ان 22 افراد میں شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ، دوست محمد خان، محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول اور عزیز اللہ بھی شامل ہیں ۔

پابندی کے بعد عزیز اللہ، فقیر محمد، فرزانہ رؤف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ بھی تاحیات فٹبال سے آؤٹ ہوگئے ہیں، کمیٹی نے ان تمام افراد کو سات دن کے اندر پی ایف ایف کے تمام اثاثے، بشمول سرکاری گاڑیاں، واپس کرنے کا حکم دیا ہے اگر وہ اس حکم کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کئے جائیں گے۔

ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کمیٹی نے اس کیس کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان افراد نے پی ایف ایف کے آئین کے آرٹیکل 70 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متوازی تنظیم تشکیل دی، جو پی ایف ایف کے قواعد و ضوابط کے منافی ہے۔

ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے ان کے اقدامات کو ملک میں فٹبال کی یکجہتی اور گورننس کیلئے نقصان دہ قرار دیا، اس لئے ان عہدیداروں کو ’پرسونا نان گراٹا‘ قرار دیتے ہوئے فٹبال سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں شرکت پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے تمام متعلقہ یونٹس اور محکموں کو سختی سے ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی متعلقہ فرد ان ممنوعہ افراد سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پابندی کے متاثرہ افراد کو 15 دن کے اندر اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، بشرطیکہ وہ پی ایف ایف کے ڈسپلنری کوڈ اور اخلاقیات کے تحت دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق اپیل کا عمل مکمل کریں۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this