اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ہاکی لیجنڈز اور انڈین جم خانہ کے درمیان ہاکی میچ سترہ اگست کو لندن میں کھیلا جائے گا۔ نمائشی میچ میں مختلف ممالک کے معروف کھلاڑی شرکت کریں گے، جس میں پاکستان،بھارت،سپین، جرمنی اور انگلینڈ کے معروف کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
ویسٹ لندن میں انڈین جم خانہ میں آرگنائزر پاکستان ہاکی اولمپئن خواجہ جنید نےانڈین جم خانہ کے نائب صدر مسٹر روی کے ساتھ پریس کانفرنس میں میچ کی تفصیلات شئیر کیں۔ خواجہ جنید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اس تاریخی میچ کا مقصد ہاکی کی پرموشن کے ساتھ خواجہ جنید ہاکی اکیٍڈمی کے لیے فنڈ ریزنگ بھی ہے۔
نمائشی میچ میں پاکستان،بھارت،سپین، جرمنی اور انگلینڈ کے معروف کھلاڑی دھن راج پلے، شہباز سینئر، اسٹیفن بلوشر، جون اشکارے، ٹنڈل، رانا غضنفر سمیت کئی بڑے نام ایکشن میں ہوں گے۔
خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ ہاکی لینجنڈز کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا ہاکی سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ یہ سب اپنے دور کے عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک لمبے عرصے تک ہاکی پر راج کیا۔ اس میچ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، لندن میں مقیم ہاکی لورز سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراونڈ آکر ہاکی کی بہترین اسکلز اور مہارت سے انجوائے کریں۔
میچ سے پہلے بچوں کے لیے ایک خصوصی کوچنگ کلینک بھی ہوگا جس میں ہاکی لینجنڈز بچوں کو مختلف بنیادی اسکلز بھی سکھائیں گے۔ انڈین جم خانہ کے نائب صدر مسٹر روی نے لینجنڈز اور انڈین جم خانہ کے اس میچ کو کلب کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ دنیا کے عظیم ہاکی کھلاڑیوں کا ایک ساتھ جمع ہونا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔ یہ سب ہمارے ہیروز ہیں جن کو ایک ساتھ کھیلتے دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔ ہم خواجہ جنید اور ان کی ٹیم کے بہت مشکور ہیں جن کی کاوشوں کی بدولت انڈین جم خانہ کو ان لینجڈز کی مہمان نوازی کا موقع مل رہا ہے۔