
Pakistan Shaheens won the second match of the Top&T20 series-PCB
پاکستان شاہینز نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ جیت لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے منگل کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تسمانیہ ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرنے والی تسمانیہ ٹائیگرز 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی پاکستان شاہینز نے ہدف 15.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔
یہ فتح شاہینز کی سیریز کے تین میچوں میں دوسری جیت ہے۔
عمران خان جونیئر شاندار بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جہانداد خان اور عباس آفریدی نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
صاحبزادہ فرحان نے ٹھوس 45 رنز بنائے اور عمیر بن یوسف نے 32 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ 15 اگست کو میلبورن رینیگیڈز کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہے، شاہینز کو اتوار کو میلبورن سٹارز کے خلاف ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اپنے دوسرے میچ میں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔