Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

پیرس اولمپکس 2024 : میڈلز جیتنے کی دوڑ میں جاپان سہرِفہرست

1 minute read
Japan tops the race to win Olympic medals

Japan tops the race to win Olympic medals photo -Getty images

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس 2024ء میں میڈلز جیتنے کی دوڑ میں جاپان سب سے آگے نکل گیا جبکہ آسٹریلیا دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو گیا، 22 ممالک کے ایتھلیٹس میڈلز جیتنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

پیرس اولمپکس میں دو روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے، آسٹریلیا بھی 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد 3 ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کیے، فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 1 برانز میڈل کیا۔

میڈلز ٹیبل پر چین نے اب تک 3 گولڈ میڈل کے علاوہ 1 سلور اور 2 برانز میڈلز جیت لیے، اٹلی نے 1 گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے 1 گولڈ 2 برانز جبکہ بیلجیئم نے 1 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیتا ہے، جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

برطانیہ نے 2 سلور، 2 برانز، برازیل نے 1 سلور، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے 1 سلور اور 1 برانز میڈل جیتا ہے، فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس نے 1-1 سلور میڈل حاصل کیا، سویڈن نے 2 برانز میڈلز جیتے ہیں، مصر، سپین، ہنگری، انڈیا، میکسیکو، مولدووا اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

Medal Table
Medal Table

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے سوئمر احمد درانی کا پہلے ہی راؤنڈ میں سفر تمام ہو گیا، احمد درانی دو سو میٹر فری سٹائل میں حصہ لینے والے 25 کھلاڑیوں میں سے آخری نمبر پر رہے۔

خواتین کے 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ کے مقابلوں میں پاکستانی سوئمر جہاں آراء نبی کا تیسرا نمبر رہا، جہاں آراء بھی فائنل مقابلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل اولمپک میڈلز اولمپکس 2024 پیرس اولمپکس 2024 جاپان اولمپک گیمز کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: امریکا اور جاپان کا نیا کمانڈ سینٹر قائم کرنے، فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے منصوبوں کا اعلان
Next: ملالہ یوسفزئی کی پیرس اولمپکس کے دوران پاکستانی ایتھلیٹس سے ملاقات

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Former New Zealand captain Kane Williamson announces retirement from international cricket-AFP
  • کھیل

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

FIFA World Cup 2026: USA's stunning victory, Canada and Bosnia's match tied-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026: امریکا کی شاندار فتح، کینیڈا اور بوسنیا کا میچ برابر

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.