ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ نے ایک اور کم اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اپنے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی طرح بنگلہ دیش نے بھی اپنی اننگز کا خوفناک آغاز کیا کیونکہ تنزید حسن (9 )، نجم الحسین شانتو ( 14)، لٹن داس ( 9) اور شکیب الحسن ( 3) پویلین واپس لوٹ گئے اور 9.5 اوورز میں 4-50 کے مجموعی اسکورپر اپنی ٹیم کو چھوڑ دیا۔
تجربہ کار آل راؤنڈر محمود اللہ اور توحید ہردوئے کی 44 رنز کی شراکت نے جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن اپ میں کچھ استحکام پیدا کیا۔ ہردوئے نے نیویارک کے مشکل حالات میں ایک عمدہ اننگز کھیلی انہوں نے34 گیندوں پر 37 رنز بنائے لیکن انہیں کاگیسو ربادا نے آوٹ کر دیا۔
تاہم، اپنے ساتھی کو کھونے کے باوجود، محمود اللہ پچ پر موجود رہے اور آخری اوور تک ڈٹے رہے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے کیونکہ بنگلہ دیش نے اپنی اننگز 109-7 کے مھموعی اسکور پر ختم کر دی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 114 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بنگلہ دیش کےباولرز پہلے اوور سے ہی سرفہرست تھے کیونکہ تنظیم حسن ثاقب نے اپنے پہلے دو اوورز میں ریز ہینڈرکس (0) اور کوئنٹن ڈی کاک ( 18) کے ساتھ پروٹیز کی ابتدائی جوڑی کو جلد ہی پویلین لوٹا دیا۔
اگلا شکار پروٹیز کے کپتان ایڈن مارکرم کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا کیونکہ وہ چوتھے اوور میں صرف 4 رنز پر تسکین احمد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے بنگلہ دیش نے اپنی شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا .
نیو یارک میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یہ ایک اورسنسنی خیز کھیل لگ رہا تھا لیکن ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسن نے 79 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کو اچھے اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔
کلاسن نے تسکینکی گیند پر اپنی وکٹ گنوانے سے پہلے 46 رنز بنائے جبکہ ملر 29 رنز بنانے کے بعد پویلین روانہ ہوئے کیونکہ جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 113-6 رنز پر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3 تسکین نے 2 اور رشاد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔