Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اظہر محمود نے بھارت کی شکست کے بعد...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اظہر محمود نے بھارت کی شکست کے بعد بڑا انکشاف کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے نیو یارک میں بھارت کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد ٹیم کے ماحول کا انکشاف کیا ہے۔

بابر اعظم اینڈ کمپنی 120 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے یہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی دوسری شکست تھی۔

انہوں نے کہا کہ دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے ہندوستان کے خلاف ہارنا امریکہ کے خلاف شکست سے زیادہ مایوس کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال گرا ہوا ہے اسے اٹھانا ضروری ہے کیونکہ ہم اب بھی واپسی کر سکتے ہیں اور جب تک یہ ختم نہیں ہو جاتا ہم امید نہیں چھوڑیں گے۔

محمود نے پاکستانی بلے بازوں کے شاٹ سلیکشن کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا۔

ہمارا شاٹ سلیکشن درست نہیں تھا جس کی وجہ سے رن ریٹ 10 تھا ہم 15ویں اوور تک اچھا کھیل رہے تھے ہم ایک ٹیم کے طور پر ہار گئے اور آپ انفرادی طور پر الزام نہیں لگا سکتے.

انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم انتظامیہ بھی شکست کی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکامی کی ذمہ داری پوری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے ہم سب نے غلطیاں کی ہیں۔

اگر کوئی کھلاڑی اپنی صلاحیت پر شک کرنے لگے تو یہ بہت مشکل ہو جاتا ہے اگر ہم خود پر اعتمادی کے ساتھ کھیلیں گے تو یہ سب کو غلط ثابت کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب غلط فہمیوں کی کوئی گنجائش نہیں اگر کوئی کسی حریف کو آسان سمجھتا ہے تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں جگہ نہیں رکھتا۔

پاکستان کو سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف اگلے دو میچ جیتنا ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments