Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

یورپی یونین انتخابات:دائیں بازو کی جماعتوں کی جیت، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو شکست کا سامنا

یورپی یونین انتخابات:دائیں بازو کی جماعتوں کی جیت، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو شکست کا سامنا

یورپی یونین انتخابات:دائیں بازو کی جماعتوں کی جیت، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو شکست کا سامنا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں نے یورپی یونین کے پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جرمن چانسلر اولاف شولز، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر کی جماعتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا.

جبکہ مرکزی دھارے کی جماعتوں نے اتوار کو 705 رکنی یورپی پارلیمنٹ کا کنٹرول برقرار رکھا، 27 رکنی بلاک خطے میں اسٹیبلشمنٹ مخالف جذبات کے پائیدار ہونے کی علامت میں واضح طور پر دائیں طرف جھک گیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اتوار کو ہونے والے انتخابات میں یورپ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں فرانس، اٹلی، آسٹریا سمیت کئی مقامات پر فاتح رہیں جبکہ جرمنی کی اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر رہی لیکن تب بھی اے ایف ڈی جرمن چانسلر اولاف شولز کی ایس پی ڈی پارٹی سے آگے رہی، اس کے علاوہ سخت دائیں بازو کی جماعتوں نے نیدرلینڈز میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

لیکن ماہرین نے ان کی کامیابی پر زیادہ انحصار کرنے سے خبردار کردیا ہے۔

بریگل تھنک ٹینک کے وزٹنگ فیلو فرانسسکو نکولی نے کہا کہ دائیں بازو نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن یہ شاندار نہیں تھی، یہ نہ بھولیں کہ یہ دوسرے آرڈر کے انتخابات ہیں۔

جیکس ڈیلورس تھنک ٹینک کی وائس چیئر کرسٹین ورجر نے بتایا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ ایک بہت ہی بڑا دھچکا ہے، سیاسی گروہوں کے اندر تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، ہم نہیں جانتے کہ کچھ ارکان یورپی پارلیمنٹ (ایم ای پیز) کہاں جائیں گے، ایک بڑا سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا پارلیمنٹ میں انتہائی دائیں بازو کے دو اہم گروپس، آئیڈینٹیٹی اینڈ ڈیموکریسی (آئی ڈی) اور یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ (ای سی آر)، متحد ہو کر ایک سپر گروپ بنا سکتے ہیں یا نہیں؟

انہوں نے اے ایف پی کو کہا کہ میں قطعی طور پر اتحاد کا تصور نہیں کرسکتی، آئی ڈی اور ای سی آر کا ضم ہونا سوال سے باہر ہے۔

ای سی آر میں اطالوی انتہائی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی شامل ہیں، جن کی برادران آف اٹلی پارٹی انتخابات میں سرفہرست رہی۔

یورپی پارلیمنٹ میں قانون سازی پر انتہائی دائیں بازو کے ممکنہ اثرات کے بارے میں ماہرین ناگوار نظر آئے۔

ماہر مارٹا لوریمر نے پیشنگوئی کی کہ دائیں بازو کے ایم ای پیز کی بڑھتی ہوئی تعداد کا یورپی یونین پر صرف ایک محدود اثر پڑے گا، وہ بلاکنگ اقلیت نہیں بناتے۔

انتخابات میں سب سے بڑی شکست فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ہوئی جن کی لبرل پارٹی کو مارین لی پین کی قیادت میں فرانس کی نیشنل ریلی نے شکست دے دی۔

فرانسیسی صدر نے فرانس کی قومی پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کر کے فوری انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

کرسٹین ورجر کا کہنا تھا کہ فرانس ایک بڑا ملک ہے جس کے صدر کے پاس بہت زیادہ طاقت ہے۔

یورپی یونین کی ایک بڑی رکن ریاست کے سربراہ کے طور پر، فرانسیسی صدر یورپی اسٹیج پر ایک اہم کھلاڑی رہیں گے۔

Tags: آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر پارلیمانی انتخابات جرمن چانسلر اولاف شولز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون یورپی یونین

Post navigation

Previous: لکی مروت:سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 7 اہلکار شہید
Next: الیکشن کمیشن آج ٹریبیونل تبدیلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنائے گا

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.