Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیاسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

Published on

spot_img

اسپین نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ اسپین، فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کاباضابطہ اعلان کرتا ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہوگا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا تاریخی لمحہ ہے، امن فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے اور امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے، فلسطین کے شہریوں پر کیے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپین 1967 کے بعد کی فلسطینی سرحدوں میں کسی تبدیلی کو تسلیم نہیں کرے گا، جب تک کہ تمام فریق متفق نہ ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یورپی ملک بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 28 مئی سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل ہم ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اسپین کی جانب سے اس اعلان کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہوگئی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this