الرئيسيةپاکستانآزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند

آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند

Published on

spot_img

آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر میں کئی روز سے جاری پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں، مظفرآباد، باغ اور نکیال سمیت دیگرشہروں میں تعلیمی ادارے، ہوٹل اور بازارکھل گئے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور اور ہٹیاں بالا میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس اب تک بحال نہ ہوسکی۔

یاد رہے آزاد کشمیر میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال جاری تھی جب کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے لانگ مارچ اور احتجاج کیلئے قافلے مظفر آباد پہنچے تھے۔

بعد ازاں پرتشدد مظاہروں اور ہڑتال کے بعد حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں حکومت نے ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان کر نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، اپنے مطالبات کو تسلیم کیے جانے کے بعد ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this