تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، اس وقت غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10,000 تک پہنچ چکی ہے جب کہ اسرائیلی فورسز فلسطینی علاقوں میں شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 200 سے زیادہ لوگ جانبحق ہوئے تھے جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 9,770 سے زیادہ ہوگئی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔اسرائیلی زمینی فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمالی نصف حصے میں بدترین خون ریزی کی ہے اور غزہ شہر کا گھیراؤ سخت کر دیا ہے یہاں تک کہ لاکھوں شہری اسرائیلی انخلاء کے احکامات کے باوجود وہاں پر موجود ہیں۔
دوسری جانب فلسطین کے وزیر اعظم نے غزہ میں انتظامی اخراجات کے لیے مختص ٹیکس رقوم کو اسرائیل جزوی منتقلی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔