Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

مریم نواز کا بڑا اعلان،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی

urdu intl featured photo (21)

مریم نواز کا بڑا اعلان،2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 لاکھ مریضوں کو فری ادویات ان کی دہلیز پر دی جائیں گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کا پراجیکٹ نواز اور شہباز شریف نے شروع کیا،اس میں ہیپاٹائٹس، دل کے مریض اور ٹی بی کے مریضوں کو دوائیاں گھروں پر ڈیلیور کی جاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مگر افسوس کہ پچھلے ادوار میں اس سہولت کو بڑھانے کے بجائے اس منصوبے کو ختم کردیا گیا، لوگ مفت ادوایات سے محروم ہوگئے، گھر پر ڈیلیووی خواب و خیال بن گئی تھی، تاہم ہم نے اس کو ری لانچ کیا اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیلیوری کے لیے جانے والے بچوں نے پروٹیکٹو گیئرز پہنے ہوئے ہیں، مجھے خوشی ہوئی ان کو دیکھ کے، میں خود بھی چند گھروں میں ادویات لے کر جاؤں گی، دو ماہ کا اسٹاک گھر پر ڈیلیور کیا جائے گا اور دو ماہ بعد مریضوں کا دوبارہ معائنہ ہوگا اور اگر دوائیاں دوبارہ شروع کرنی ہوں گی تو پھر اس کا اسٹاک لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نواز اور شہباز شریف کی رہنمائی میں چلنے کی کوشش کر رہی ہوں، میں پورے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دیتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ 5 سال کے بعد ہم جب پنجاب چھوڑ کر جائیں گے تو یہاں کوئی بھی علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، ہم نے 32 فیلڈ ہسپتالوں کو بھی میدان میں اتار دیا، یہ منی ہسپتال ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں 200 کے قریب کلینکس آن وہیلز لانچ کریں گے شہرہ علاقوں میں، ہم لاہور میں پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر بنا رہے ہیں، ایک سال کے اندر اس کا آؤٹ دور شروع کر دینا چاہیے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت اچھے منصوبے لاتی ہے لیکن اس کے بعد فتنے لے آتے ہیں یہاں پر، ملک آگے جانے کے بجائے کئی دہائی پیچھے چلا جاتا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس قوم کے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوتی ہے جب مسلم لیگ (ن) کی سیاست ختم کی جاتی ہے، کوئی بھی وزارت اٹھا کر دیکھ لیں، وہاں کے جو حالات ہیں ہمیں وہاں دوبارہ سے کام شروع کرنا پڑے گا۔

مریم نواز نے بتایا کہ ہم پنجاب میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے جارہے ہیں،یہ غریب مریضوں کے لیے ہے، اس کے ذریعے ہم بہت سی جانوں کو بچا سکیں گے۔

Tags: ٹی بی کے مریضوں دل کے مریض فری ادویات گھر پر ادویات ڈیلیور مریم نواز ہیپاٹائٹس وزیر اعلیٰ پنجاب

Post navigation

Previous: تحریک انصاف نے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں گے،خواجہ آصف
Next: امریکی یونیورسٹیوں سے معطل طلبہ کو حوثیوں کی جانب سےتعلیم کی پیشکش

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Ishaq Dar, Kuwaiti Foreign Minister discuss, agree to continue diplomacy
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی گفتگو، سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق

یہ بھی پڑہیے

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

China's economic progress has become a challenge to Western monopolies
  • بلاگ
  • بین الاقوامی
  • چین

چین کی معاشی پیش رفت مغربی اجارہ داری کے لیے چیلنج بن گئی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Islamabad Shuttle Service Scandal: Overcharging and Illegal Security Revealed
  • Top News
  • پاکستان

اسلام آباد شٹل سروس اسکینڈل: اوورچارجنگ اور غیر قانونی سکیورٹی کا انکشاف

Germany suffers diplomatic setback at the UN, unable to get a seat on the Security Council
  • Top News
  • بین الاقوامی

اقوام متحدہ میں جرمنی کو سفارتی دھچکا، سلامتی کونسل کی نشست نہ مل سکی

Iran-US tensions rise, drone attack on Kuwait airport, one killed, 63 injured
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران-امریکا کشیدگی میں اضافہ، کویت ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایک ہلاک 63 زخمی

New Israeli settlements in the West Bank, strong reaction from Palestinian leadership
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

مغربی کنارے میں نئی اسرائیلی آبادیاں، فلسطینی قیادت کا شدید ردعمل

Delay in Budget 2026-27, government faces concerns from IMF and allies
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ 2026-27 میں تاخیر، حکومت کو آئی ایم ایف اور اتحادیوں کے تحفظات کا سامنا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.