Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا

1 minute read
_133256686_mediaitem133256682

سعودی عرب: خواتین کے حقوق کی کارکن مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم ‘اے ایل کیو ایس ٹی‘ کے مطابق رواں برس جنوری کے دوران انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی فوجداری عدالت میں مناہل العتیبی کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا تھا۔

اب ریاض حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی ایک درخواست کا رسمی جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ العتیبی کو ”دہشت گردی کے جرائم‘‘ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے دونوں گروپوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ العتیبی پر عائد کیے جانے والے الزامات ”لباس کے انتخاب‘‘ کے حوالے سے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ”مردانہ سرپرستی کے نظام‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب میں اب بھی تمام بڑے فیصلوں کے لیے کسی محرم یا مرد رشتہ دار کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں”مردانہ سرپرستی کے نظام‘‘ کے کچھ قوانین میں تو نرمی لائی گئی ہے لیکن بحیثیت مجموعی یہ قانون اپنی جگہ برقرار ہے۔

انسانی حقوق کے گروہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نومبر 2022 میں گرفتاری کے بعد العتیبی کو ریاض کی جیل میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اپریل تک تقریباً پانچ ماہ کے لیے العتیبی جبری طور پر لاپتہ رہیں۔ اپریل میں ہی العتیبی نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور بتایاکہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ جسمانی تشدد کے نتیجے میں العتیبی کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی اور انہیں صحت کی دیکھ بھال سے بھی محروم رکھا گیا تھا۔

سن 2017 میں ولی عہد بننے کے بعد سے محمد بن سلمان نے قدامت پسند مملکت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم یہ مملکت اپنے ناقدین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عہدیدار اور سعودی عرب کے امور کی نمائندہ بِسان فقیہ نے اس سزا کو ”ایک خوفناک اور ظالمانہ ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔

Tags: انسانی حقوق ایمنسٹی انٹرنیشنل اے ایل کیو ایس ٹی دہشت گردی کے جرائم مردانہ سرپرستی کے نظام مناہل العتیبی

Post navigation

Previous: پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
Next: جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

یہ بھی پڑہیے

T20 World Cup: ICC launches investigation into Canadian Cricket-ICC
  • کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی کا کینیڈا کرکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز

  • کھیل

قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

PSL 11 Digital Content Crosses 1.1 Billion Views-X
  • کھیل

پی ایس ایل 11 کی زبردست ڈیجیٹل کارکردگی، ہر پلیٹ فارم پر ریکارڈ ویوز

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Global pressure against Israel increases, calls for strict measures from the European Union
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ، یورپی یونین سے سخت اقدامات کا مطالبہ

Prime Minister Shehbaz Sharif arrives in Antalya, important meetings with world leadership expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف انطالیہ پہنچ گئے، عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

Islamabad on high alert, security tightened ahead of possible second round of US-Iran talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد ہائی الرٹ، امریکا۔ایران مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور سے قبل سکیورٹی سخت

10-day ceasefire agreed between Israel and Lebanon, Trump's important announcement
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی طے، ٹرمپ کا اہم اعلان

Washington meeting: IMF praises, prospects of restoring global confidence in Pakistan's economy bright
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

واشنگٹن اجلاس:آئی ایم ایف کی تعریف، پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے کے امکانات روشن

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.