Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلسرکاری حمایت سے کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں: شاہ زیب رند

سرکاری حمایت سے کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں: شاہ زیب رند

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (سپورٹس ڈیسک)، تفصیلات کے مطابق قومی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند دبئی سے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں کوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ حکومت اچھے کھلاڑیوں کی سپورٹ کرے تو وہ رول ماڈل بن سکتے ہیں۔

Shahzaib Rind talking to media upon his arrival to Pakistan

 شاہ زیب رند نے ایئرپورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ کراٹے کومبیٹ دنیا کی سب سے بڑی کراٹے لیگ ہوتی ہے اور دبئی کے پرنس نے یہ ایونٹ منعقد کرایا تھا۔
شاہ زیب نے کہا  کہ یہ کراٹے کومبیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ تھا ، میں پاکستان ٹیم کا کپتان تھا، بھارتی کھلاڑی بھی دنیا کی بڑی لیگ میں کھیل چکا ہے، اس بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ بھی مجھ سے ڈبل ہے اور اس کو آسٹریلیا میں ٹریننگ کروائی گئی، میں رمضان میں امریکا میں تھا اور میں نے روزے کی حالت میں ٹریننگ کی، میں نے بھارتی کھلاڑی کو ہرایا جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔

Shahzaib Rind talking to media upon his arrival to Pakistan

شاہ زیب رند نے مزید کہا کہ میں نے بلوچستان سے نکل کر پاکستان کا نام روشن کیا، میرا اگلا ٹارگٹ ورلڈ چیمپئن بننا ہے، نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ اگر میں بلوچستان سے نکل کر جیت سکتا ہوں تو آپ بھی یہ کرسکتے ہیں، اگر آپ خود پر بھروسہ رکھیں تو کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی پچھاڑ ڈالا تھا۔

Shahzaib Rind received a warm welcome upon arrival to Pakistan

Latest articles

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

پولیس اور رینجرز نے رات گئے ڈی چوک اور جناح ایونیو کو مظاہرین سے خالی کرالیا، متعدد گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے...

More like this