Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون

2465674-azamnazeertarrarx-1680764804-671-640x4801680768928-0

دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، وزیر قانون

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمر ایوب کی تقریر کا جواب دہتے ہوئے بتایا کہ مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ قانون پڑھایا کہاں سے جارہا ہے، اُس طرف سے قانون اور پارلیمانی روایات کا جو حال کیا گیا وہ سب کے سامنے ہیں۔

وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کردیا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی دفع ایوان میں مشترکہ اجلاس میں صدارتی خطاب نہیں ہوا اس پر معزز اراکین پہلے بھی بات کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی سربراہ کے خطاب کے دوران جو رویہ اختیار کیا گیا وہ شرمناک تھا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت نوشکی حملے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی حکومت بھی حکومت بلوچستان کی مدد میں پیش پیش ہے، علاقے میں دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اسی طرح کشمور میں بھی سندھ پولیس کام کر رہی ہے، سندھ پولیس نے آپریشن شروع کردیا ہے اور وفاقی ایجنسی بھی ان کی مدد میں حاضر ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ مسئلے پرانے ہیں ان پر کام ہورہا ہے، بد قسمتی سے چار دہائیوں سے پاکستان دہشتگردی کے نشانے پر ہے، اسی ایوان میں سیکیورٹی بریفنگ بھی کروائی گئی تھی، وہ دہشتگرد جنہیں سیکیورٹی فورسز نے جانوں کے نظرانے پیش کر کے ملک سے باہر دھکیلا ان کو واپس ملک میں لایا گیا، حکومت کی اس میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ روز ہمارے جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، حکومت کا عزم ہے کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، ان کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لا اینڈ آرڈر صوبوں کی ذمہ داری ہے اور وفاقی حکومت ہمہ وقت دستیاب ہے اور انہوں نے کبھی بھی ذمہ داری اٹھانے سے منع نہیں کیا، جہاں بھی وفاقی حکومت کی ضرورت ہوگی وہاں حکومت موجود تھی اور رہے گی۔

قبل ازیں پاکستان سنی اتحاد کے رہنما عمر ایوب نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے ملک میں آئین اور قانون کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے ان چیزوں پر بات چیت ہونی چاہیے، ہم لوگوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔

قبل ازیں اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشست پر نومنتخب رکن قومی اسمبلی صدف احسان نےحلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پشاور ہائی کورٹ کے 2 اپریل کے اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے صدف احسان کو رکن قومی اسمبلی کے طور پر بحال کیا تھا۔

Tags: اعظم نذیر تارڑ دہشتگردوں قومی اسمبلی وزیر قانون

Post navigation

Previous: ندا ڈار نے پہلے ون ڈے میں خراب کارکردگی کی وجہ بتا دی
Next: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی،اسپیکر نے جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

Gulf tensions benefit Pakistan, with significant increase in ship arrivals at Karachi Port
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی کشیدگی نے پاکستان کو فائدہ پہنچا دیا، کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمد میں نمایاں اضافہ

یہ بھی پڑہیے

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

Messi equals the record for most goals scored in a World Cup-AP
  • کھیل

میسی نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

More efforts needed for lasting peace in the Middle East, says Chinese Foreign Minister
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مزید کوششیں درکار ہیں، چینی وزیر خارجہ

US lifts naval blockade on Iran, peace deal expected to be signed on Friday
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا نے ایران پر بحری ناکہ بندی ختم کردی، امن معاہدے پر دستخط جمعہ کو متوقع

Punjab presents surplus budget of Rs 5.903 trillion, salary hike, big announcements for education and health
  • Top News
  • پاکستان

پنجاب کا 5.903 کھرب روپے کا سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں اضافہ، تعلیم و صحت کیلئے بڑے اعلانات

US B-52 plane crashes during takeoff at Edwards Air Base, 8 killed, investigation underway
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایڈورڈز ایئر بیس پر امریکی بی -52 طیارہ ٹیک آف کے دوران تباہ، 8 افراد ہلاک ، تحقیقات جاری

Bangladesh angry over Indian immigration officials' behavior, PM's advisor returns
  • Top News

بھارتی امیگریشن حکام کے رویے پر بنگلہ دیش برہم، وزیراعظم کے مشیر واپس لوٹ گئے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.