
عیدالفطر پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالفطر پر 6لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبر پختونخوا کےسیاحتی مقامات کارخ کیا۔
اس حوالے محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی۔
جاری رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے۔مالم جبہ میں 1لاکھ 51ہزار900، وادی کمراٹ میں 92ہزار، ناران کاغان میں 77ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے۔
وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔
خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔