Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

عمران خان کا کھانا اسپیشل کچن سے جاتا ہے، ماہانہ سیکیورٹی اخراجات 12 لاکھ ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

AP23215594222224

عمران خان کا کھانا اسپیشل کچن سے جاتا ہے، ماہانہ سیکیورٹی اخراجات 12 لاکھ ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں بانی تحریک انصاف (پی آئی ٹی) کو جیل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحٰق نے عدالت کو سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے بانی پی آئی ٹی کو جیل میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد نے سماعت کی۔

سماعت کے آغاز پر وکیل درخواست گزار اسد منظور بٹ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا کہ وہ اس پر اپڈیٹ دیں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحٰق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میں نے معلومات اکھٹی کی ہیں اور میں عدالت میں معلومات لایا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں، عمران خان کے لیے ہم نے 7 سیل مختص کر رکھے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سیکیورٹی اہلکار ہے، مگر عمران خان کے لیے ہم نے 14 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کھانا ایک اسپیشل کچن سے جاتا ہے، اُس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا، عمران خان کی جیل میں ماہانہ سیکیورٹی اخراجات 12 لاکھ ہیں۔

وکیل درخواست گزار ایڈوکیٹ اسد منظور بٹ نے کہا کہ میں ایڈووکیٹ جنرل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس بندے کی جانب سے پٹیشن کر دی جاتی، جبکہ اسے اس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔

ایڈوکیٹ اسد منظور بٹ نے کہا کہ عمران خان سے تو ملنے ہی نہیں دیا جاتا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ان کی زوجہ نے اس حوالے سے درخواست دائر کر رکھ ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ ایک بڑا اہم معاملہ ہے، ہم اس میں ہر کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ہم درخواست گزار افضال پاہٹ صاحب کی عزت کرتے ہیں، پورے پاکستان میں دلدار ہیں پی ٹی آئی کے، پارٹیوں میں پتا نہیں کون کون لوگ ہوتے ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے لیے ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں، کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔

دریں اثنا عدالت نے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی.

Tags: اسپیشل کچن جیل سیکیورٹی عمران خان کھانا

Post navigation

Previous: فارم 45 کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو تقریبا 43000 ووٹوں کی لیڈ سے جیتنا چاہئے تھا،پلڈاٹ
Next: اسرائیل میں ہزاروں ہندوستانی مزدور بھرتی،ہریانہ، اتر پردیش سے 64 ہندوستانی اسرائیل روانہ

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

یہ بھی پڑہیے

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Iran-US talks Partial progress but decisive stage remains
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا بات چیت: جزوی پیش رفت مگر فیصلہ کن مرحلہ باقی

Prime Minister Shahbaz meets Chinese leadership, holds important discussions on peace in the region and CPEC
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم شہباز کی چینی قیادت سے ملاقات، خطے میں امن اور سی پیک پر اہم گفتگو

Quetta shuttle train suicide blast, 14 killed, 20 injured
  • Top News
  • پاکستان

کوئٹہ شٹل ٹرین خودکش دھماکا، 14 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.