اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 میں لگاتار چھٹی شکست دے دی۔
214 رنز بنانے کے بعد ملتان نے شاہینوں کو 154 کے مجموعی اسکور تک محدود رکھا اور 60 رنز سے فتح حاصل کی۔
ملتان کے لیے اسامہ میرسپر اسٹار کے طور پر ابھرے انہوں نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 6/40 کے اعداد و شمار حاصل کیے جو تاریخ میں چوتھےنمبر پر ہیں۔
اس سے قبل عثمان خان نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ملتان کو لاہور کے خلاف 214-4 کا بڑا مجموعی اسکور بنانے میں مدد کی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تاہم کپتان شاہین آفریدی، نے اپنے پہلےہی اوور میں کپتان محمد رضوان، کو آؤٹ کر کے ابتدائی پیش رفت کی۔
تاہم سلطانز کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس، اور عثمان خان، کے درمیان 70 رنز کی شاندار شراکت نے اننگز کو مستحکم رکھا جسےسکندر رضا، نےزیادہ دیر نہ چلنے دیا اور ہینڈرکس کو آوٹ کر دیا.
ہینڈرکس نے 27 گیندوں پر 40 رنز بنائے، جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔
عثمان، نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا اور طیب طاہر ،کے ساتھ ایک زبردست شراکت قائم کی تیسری وکٹ کے لیے صرف 40 گیندوں پر 77 رنز کے مجموعی اسکوربنائے۔
طاہر صرف 21 رنز بنا سکے اور کارلوس براتھویٹ، کی گیند پر پندرویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد ،نےعثمان، کا ساتھ دیا اور 18 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں سمیت 40 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی .
دوسری جانب عثمان، نے 55 گیندوں پر 96 رنز بنائے جس میں دو چھکوں سمیت 13 چوکے شامل تھے وہ آخری اوور میں اپنی سنچری مکمل کیے بغیر آوٹ ہو گئے.
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4-214 رنز کے مجموعی اسکور پر اننگز کا اختتام کیا۔
لاہور قلندرز کے لیے آفریدی نے 2-39 کے اعداد و شمار کے ساتھ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کی جبکہ رضا، اور براتھویٹ، نے ایک وکٹ حاصل کی۔
تعاقب کرتے ہوئے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے لیکن ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بڑی شراکت نہیں ہو سکی۔
فخر کو 16 گیندوں پر 23 رنز جوڑنے کے بعد آفتاب ابراہیم، کے ہاتھوں بولڈ ہونے کے لیے یارکر کا سامنا کرنا پڑا۔
فرحان نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کیا بالآخر خوشدل شاہ، کی گیندپر کیچ آوٹ ہو گئے۔
ابتدائی وکٹوں نے دباؤ میں اضافہ کیا لیکن راسی وین ڈیر ڈوسن، نے اننگز کوآگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے.
کامران غلام، اور سکندر رضا، نے بھی اسی کی پیروی کی دونوں بالترتیب 12 اور 17 کے اسکور کے ساتھ فیصل اکرم کا شکار ہوئے۔
کپتان شاہین آفریدی، ٹوٹل میں صرف 9 رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہو سکے اس سے قبل اسامہ میر کی گیند پر عثمان خان، کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے اور کارلوس براتھویٹ، 7 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔
عثمان خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے.