Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کی ایران کو نئی وارننگ، صحیح جواب نہ ملا تو کارروائی ہوگی

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response

Trump's new warning to Iran, action will be taken if it does not get the right response

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود یورینیم ذخائر، پابندیوں اور آبنائے ہرمز کے کنٹرول جیسے اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں، جبکہ خلیج میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں کچھ مثبت اشارے ضرور ملے ہیں، تاہم اگر ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس یا ٹول نافذ کرنے کی پالیسی پر قائم رہا تو سفارتی حل مشکل ہو جائے گا۔

روبیو کے مطابق آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی بحری راستہ ہے اور اس پر پابندیاں یا فیس عائد کرنا دنیا کیلئے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے پاس موجود انتہائی افزودہ یورینیم کو حاصل کرے گا اور تہران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح ہدایت دی ہے کہ افزودہ یورینیم ملک سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، جس سے مذاکرات مزید پیچیدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایران نے اس ہفتے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں جن میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول، جنگی نقصانات کا معاوضہ، پابندیوں کا خاتمہ، منجمد اثاثوں کی واپسی اور خطے سے امریکی افواج کے انخلا جیسے مطالبات شامل ہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز کیلئے ایک نیا مینجمنٹ زون بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اس اسٹریٹجک بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کو ایرانی حکام سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے ایرانی مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی بحری خودمختاری پر کنٹرول کے دعوے حقیقت سے دور ہیں۔

ادھر روس نے کہا ہے کہ ایران بحران کا حل صرف سفارتکاری سے ممکن ہے اور کسی بھی معاہدے میں ایران کے مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوگا۔

عالمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی عالمی توانائی منڈیوں کیلئے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔ جنگ سے پہلے آبنائے ہرمز سے روزانہ 125 سے 140 جہاز گزرتے تھے، لیکن اب یہ تعداد نمایاں طور پر کم ہو چکی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو اس کا ردعمل خطے سے باہر تک پھیل سکتا ہے، جبکہ ٹرمپ نے بھی عندیہ دیا ہے کہ صحیح جواب نہ ملنے کی صورت میں امریکا دوبارہ کارروائی کر سکتا ہے۔

Tags: آبنائے ہرمز امریکا ایران روس سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای صدر ڈونلڈ ٹرمپ متحدہ عرب امارات

Post navigation

Previous: آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی
Next: کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

یہ بھی پڑہیے

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.