Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsکراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز، سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس...

کراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز، سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلئے دستیاب

Published on

spot_img

کراچی میں ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز، سندھ اور بلوچستان کے ایئرپورٹس کیلئے دستیاب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیر و تفریح کے دلدادہ شہریوں یا ہنگامی صورتحال میں سفر کے خواہشمند افراد اب فی گھنٹہ کرائے پر ہوائی جہاز بک کرکے ملک بھر میں کہیں کا بھی سفر کر سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر اسکائی ونگز ایوی ایشن کے تحت کراچی سے سندھ اور بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس کیلئے ایئر ٹیکسی دستیاب ہے۔

اسکائی ونگز ایوی ایشن کے سی ای او عمران اسلم خان کے مطابق اس آپریشن کے آغاز میں ان کے پاس 4 ایئر ٹیکسی دستیاب ہیں۔

ایئر ٹیکسی پر سفر کے لیے تعارفی کرایہ 95 ہزار روپے فی گھنٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سہولت ابتدائی طور پر سندھ بلوچستان کے ایئرپورٹس، ایئر اسرپٹس، پرائیویٹ فیلڈز کے لیے دستیاب ہے. تاہم کچھ عرصے بعد خیبر پختون خواہ اور پنجاب تمام ایئرپورٹس کیلئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ ایئر ٹیکسی سروس میں ایک جہاز پر بیک وقت 3 افراد سفر کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق ہنگامی طور پر سندھ بلوچستان کے مختلف شہروں کے لیے سفر کرنے والوں کے علاوہ ٹورزم کے حوالے سے کراچی اور گرد و نواح کا فضائی نظارہ کرنے والے شہری زیادہ تر ان سے رجوع کر رہے ہیں، جن کے لیے جہازوں کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی سے کراچی تک کے فضائی سفر کے لیے اسکائی ونگز کی ویب سائٹ سے بکنگ کی جاسکتی ہے۔

عمران اسلم کے مطابق پاکستان میں ایئر ٹیکسی کے ذریعے سفر ایک خواب تھا جسے اب پورا کیا جا رہا ہے۔ اب کراچی کے شہری ساحل، مینگروز کے جنگلات اور کہاں کیا کچھ ہے سب دیکھ سکتے ہیں

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this