پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا،نومنتخب ممبراں حلف اٹھائیں گے
پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا جس میں نو منتخب ممبران صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے .
نو منتخب ارکان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان حلف لیں گے.
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ایک سو 133 نشستیں حاصل کی تھیں، 23 آزاد ارکان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی، اس طرح سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان کی تعداد ایک سو 160 ہے۔جو پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن گئی ہے.
سنی اتحاد کونسل کے نومنتخب ارکان نے نامزد وزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے.
ذرائع کے مطابق دوسری جانب سینئر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ان امیدواروں کو اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کی ہدایت کی ہے جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا گیا ہے.