Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانالیکشن 2024: پاک فوج کے دستے پنجاب میں سیکیورٹی مہیا کرنے...

الیکشن 2024: پاک فوج کے دستے پنجاب میں سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے روانہ

Published on

spot_img

الیکشن 2024: پاک فوج کے دستے پنجاب میں سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے روانہ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے پاک فوج کے دستے لاہور، ملتان، اوکاڑہ، بہالپور اور گوجرانوالہ گیریژن سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں الیکشن سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منڈی بہا الدین، چکوال، سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں فوج کل پہنچ جائےگی. اس کے ساتھ ساتھ قصور اور شیخوپورہ میں بھی فوج کوتعینات کردیا گیا ہے.

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے دوران فوجی دستوں کی تعیناتی کا مقصد انتخابی عمل کی شفافیت اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔
پولنگ کےدوران پولیس فرسٹ ٹیئر سیکیورٹی, سول آرمڈ فورسز سیکنڈ ٹیئر سیکیورٹی جبکہ فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تھرڈ ٹئیر سیکیورٹی کے لئے تعینات ہوں گے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جائے۔
نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے روز امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے جس میں پہلی لیئر میں پولیس، دوسری لیئر میں رینجرز جبکہ تیسری لیئر میں پاک فوج شامل ہو گی.
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this