پاکستان ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کی ناکامیوں کی وجہ بتا دی
پاکستان ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر، جو 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی شکست کے دوران ٹیم کا حصہ تھے،انھوں نے گرین کیمپ سے روانگی کے بعد کہا”سچی بات کہوں تو، میرے خیال میں پاکستان کرکٹ بہت مایوس کن جگہ پر کھڑی ہے ، یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، کچھ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں، بلکہ بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں ، جنہیں وہ سپورٹ نہیں دیا گیا جو انہیں اونچی اڑان بھرنے کے لیے ضرورت ہے۔”
جب ماحول میں تحفظ ہوتا ہے تو پاکستان بہت اچھا کھیل پیش کرتا ہے۔ لیکن جب کھلاڑی عدم تحفظ میں ہوتےہیں تو کھلاڑی ٹیم کی بجائے اپنے لیے کھیلنا شروع کردیتے ہیں کیونکہ وہ اگلے دورے اور اگلے معاہدے کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک خطرناک بات ہے، اور یہ وہ جگہ ہے جہاں پاکستان کرکٹ اب ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جو میرے لیے بہت مایوس کن اور افسوسناک ہے۔”