Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

نوجوانوں کے لئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم

نوجوانوں کے لئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم

نوجوانوں کے لئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، نگران وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشی اٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،کھیل مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہوتے ہیں، ملک کے ہر سکول میں شطرنج جیسے کھیلوں کی سہولت ہونی چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بیرون ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتےہیں۔ نوجوانوں کے لئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے۔ شطرنج کا کھیل ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کا سکھانے کا بھی باعث ہے جس سے زندگی کے ہر شعبے میں آگےبڑھنے کے لئے سمت کا تعین کرنے میں مدد ملتی ہے۔ پیشہ وارانہ زندگی میں بھی یہ ایک بہترین مشغلہ ہے۔ کھیل مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہوتے ہیں، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں نام کمایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے موجودہ عہدے سے الگ ہونے کے بعد بھی یقین دلاتا ہوں کہ شطرنج کے کھیل کے فروغ کے لئے کوشاں رہوں گا۔ ملک کے ہر سکول میں اس طرح کے کھیلوں کی سہولت ہونی چاہیے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتےہوئے نگران وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ فواد احمد فواد نے کہا کہ کھیلوں کافروغ صحت مند معاشرے کے لئے ضروری ہے۔بچوں کے مستقبل کے لئے مختلف منصوبوں کے آغازپر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیاکو مختلف چیلنجزاور مسائل کاسامنا ہے۔ماضی میں پاکستان میں شطرنج کے نمایاں کھلاڑی رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت مائنڈ گیمز کی سہولت ملک بھر میں 10 ہزار سرکاری سکولوں میں دی جائے گی ہم اسے ملک کے تمام سرکاری سکولوں تک لے جائیں گے ۔

ہم نجی سکولوں کو بھی اس حوالے سے مدعو کر رہے ہیں جبکہ کارپوریٹ سیکٹر کی خدمات بھی لی جارہی ہیں تاکہ ملک بھر میں ہر سکول تک گیمز کا یہ سلسلہ پہنچ سکے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ماہ میں اسلام آباد کے 100سکولوں کو یہ سہولت دی جائے گی ۔ انہوں نے مرحوم میر سلطان خان کی کارکردگی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا تعلق سرگودھا سے تھا اور وہ شطرنج کے معروف کھلاڑی تھے جنہوں نے 1929،1931اور 1932 میں برٹش شطرنج چیمئپن شپ جیتی ۔ ان کی خدمات پر انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے صدر آر کے ڈی ویکوویف نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ان کی جگہ ایوارڈ پیش کیا ۔

تقریب سے انٹرنیشنل چیس فیڈریشن کے صدر آر کے ڈی ویکوویف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے 10ہزار سرکاری سکولوں کے 60لاکھ بچوں کو اس گیم تک رسائی کا موقع دیا جائے گا ۔ فیڈریشن اساتذہ کی تربیت اور معاونت کریں گے جو بچوں کو تربیت دیں گے ۔ انٹر نیشنل چیس فیڈریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر دانا ریزنینس اوزولا ، ایشیئن چیس فیڈریشن کے صدر شیخ سلطان بن خلیفہ بن النیہان اور پاکستان چیس فیڈریشن کے صدر محمد حنیف قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Tags: انوار الحق کاکڑ پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشی اٹیو کھیل نوجوان

Post navigation

Previous: صحافی غریدہ فاروقی کی مبینہ آن لائن ہراسانی،نگران حکومت نےنوٹس لے لیا
Next: بابر اعظم کی غیر رسمی گفتگو میں دلچسپ انکشافات

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.