Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsایران کا اپنی سرزمین کے خلاف جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن...

ایران کا اپنی سرزمین کے خلاف جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

Published on

spot_img

ایران کا اپنی سرزمین کے خلاف جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب امیر سعید نے ایک بیان میں خبردار کیا کہ ایران اپنی سرزمین، اپنے مفادات یا اپنی سرحدوں سے باہر سے شہریوں کے خلاف ہونے والے کسی بھی حملے کا فوری جواب دے گا۔

واضح رہے کہ ایرانی مندوب کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے اردن حملے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ابھی ہم اس حملے کے حوالے سے حقائق اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ حملہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ شدت پسند گروپوں نے کیا ہے۔

آج امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک اور بیان کہا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، امریکا کو مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے طے کرلیا ہے کہ اردن حملے میں 3 فوجیوں کی ہلاکت پر جواب کیسے اور کب دینا ہے۔

ساتھ ہی جان کربی نے واضح کیا تھا کہ وہ جواب اپنے شیڈول، وقت اور اپنے منتخب طریقے سے دیں گے۔

یاد رہے کہ 28 جنوری کو اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے تھے، امریکی صدر جو بائیڈن نے اس کا ذمے دار حوثیوں کو قرار دیا تھا۔

ایران کا بیرونی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کا اعلان

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this