Pakistani-born Zidan Iqbal's participation in the FIFA World Cup-X
پاکستانی نژاد فٹبالرزیدان اقبال آئندہ فیفا ورلڈ کپ میں عراق کی نمائندگی کرتے ہوئے تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔ مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال کے والد کا تعلق ساہیوال پاکستان سے جبکہ والدہ کا تعلق اعراق سے ہے۔
فیفا قوانین کے تحت زیدان اقبال پاکستان، عراق اور انگلینڈ تینوں ممالک کی نمائندگی کے اہل تھے، تاہم انہوں نے 2021 میں عراق کی انڈر-23 اور 2022 میں سینئر قومی ٹیم کا انتخاب کیا۔ عراق کی سینئر ٹیم سے کھیلنے کے بعد ان کی قومی وابستگی مستقل ہوگئی۔
زیدان اقبال 9 سال کی عمر میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی میں شامل ہوئے اور 2021 میں UEFA Champions League میں کلب کی نمائندگی بھی کی۔
زیدان اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے والد اور دوستوں سے معلوم ہوا کہ وہ تاریخ کا حصہ بننے جا رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ کبھی عراق نہیں گئے، تاہم پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
ورلڈ کپ میں شرکت کے ساتھ زیدان اقبال پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر بن جائیں گے جو دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے۔





