Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلکرکٹپی ایس ایل9:اسلام آباد یونائیٹڈ کی سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز...

پی ایس ایل9:اسلام آباد یونائیٹڈ کی سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز کو شکست، تیسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن9 کا ٹائٹل جیت لیا۔

شاداب خان، کی قیادت میں اسلام آباد نے 2016 اور 2018 میں فتح حاصل کرنے کے بعد اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کیا اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم بن گئی۔

سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب حنین شاہ، بیٹنگ کے لیے آئے تو یونائیٹڈ کو آخری گیند پر ایک رن درکار تھا نوجوان نے ہوشیاری سے پوائنٹ پر چوکا لگا کر ٹیم کو شاندار فتح دلوائی.

پاور پلے میں اسلام آباد کی تین وکٹیں گر گئیں اور اسکور 55-3 تھا جس کے بعد تجربہ کار بلے باز مارٹن گپٹل، اور دھماکہ خیز بلے باز اعظم خان، نے 47 رنز کی اہم شراکت قائم کی تاہم گپٹل 32 گیندوں پر 50 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے

اعظم، کے پویلین واپس جانے کے بعد ایلیمینیٹر کے ہیرو عماد وسیم اور نسیم شاہ نے بالترتیب 19 اور 17 رنز بنائے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں سلطانز کو پہلے ہی اوور میں زبردست دھچکا لگنے سے بچ گیا کیونکہ ان کے کپتان محمد رضوان کو اسلام آباد کے نسیم شاہ نے آؤٹ کر دیا تھا لیکن 31 سالہ نوجوان پویلین جاتے ہوئے واپس آگئے کیونکہ 20 سالہ نوجوان نے نو بال کروائی تھی.

تاہم، سلطانوں کو زیادہ موقع نہیں ملا کیونکہ عماد وسیم ،نے دوسرے اوور میں فارم میں موجود یاسر خان اور ڈیوڈ ولی، کو آوٹ کر دیا۔
دو وکٹیں کھونے کے بعد ملتان نے حوصلہ کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ رضوان اور عثمان خان نے 53 رنز کی اہم شراکت قائم کی کھیل سلطان کے کنٹرول میں نظر آیا لیکن ان کے کپتان 10ویں اوور میں تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

رضوان، کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرتی رہیں لیکن عثمان، پچ پر ڈٹے رہے اور اسلام آباد کے تیز گیند بازوں پر چوکے لگاتےرہے متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی کھلاڑی نے جلد ہی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی لیکن اس کے بعد کریز پر زیادہ نہ ٹھہر سکے کیونکہ شاداب خان نے انہیں 40 گیندوں پر 57 رنز بنانے کے بعدآوٹ کر دیا.

ایسا لگتا تھا کہ سلطانز 130 رنز کا ہندسہ عبور نہیں کر پائیں گے کیونکہ انہوں نے مزید تین اوورز کے ساتھ 127 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن افتخار، آخر تک ڈٹے رہے اور رضوان کے جوانوں کو مسابقتی ٹوٹل تک لے گئے۔

افتخار ،نے آخری اوورز میں اپنی صلاحیت کا ثبوت دیا کیونکہ 33 سالہ نوجوان نے اپنے مختصر اننگز کا اختتام 20 گیندوں پر تین چوکوں اور 3 ہی چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنا ئے.

اسلام آباد کے لیے عماد، نے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پی ایس ایل فائنل میں پانچ وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئےان کے علاوہ کپتان شاداب، نے تین وکٹیں حاصل کیں.

Latest articles

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

رسالپور میں پاک فضایئہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس...

More like this

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...