FIFA rejects Iran's request to move matches-Getty Images
فیفیا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایران کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی امریکا میں کھیلے جائیں گے۔
فیفا کے ترجمان کے مطابق تمام شریک ٹیموں سے مسلسل رابطہ جاری ہے اور 6 دسمبر 2025 کو جاری کردہ شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔
اس سے قبل ایران فٹبال فیڈریشن نے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ اقدام ضروری ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان، جس میں انہوں نے ایرانی ٹیم کے امریکا آنے کو سیکیورٹی کے لحاظ سے غیر موزوں قرار دیا، نے معاملے کو مزید حساس بنا دیا ہے۔
فیفا کے فیصلے کے بعد ایران کے وزیر کھیل نے ورلڈ کپ کے ممکنہ بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے، جس سے ایونٹ میں ایران کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو سکتی ہے





