Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلکرکٹراشد لطیف نے گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تقرری...

راشد لطیف نے گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تقرری پر تشویش کا اظہار کر دیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا خیال ہے کہ گیری کرسٹن کی پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کا وقت انتہائی اہم ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔

کرسٹن، جنہوں نے بھارت کے ساتھ 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا کو دو سال کے معاہدے پر مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ 2025 اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا شامل ہیں.

لطیف کا ماننا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہار جاتا ہے تو اس کا الزام کرسٹن یا کپتان بابر اعظم پر ڈالیں گے جو وہ نہیں کریں گے۔

لطیف نے کہا کہ گیری کرسٹن ہندوستان اور فرنچائز کرکٹ میں بھی ایک کامیاب کوچ رہے ہیں لیکن (ان کی تقرری کی) ٹائمنگ غلط ہے، پاکستان میں ہمیشہ سے جو مسئلہ پیدا ہوتا ہے وہ ٹائمنگ ہے۔

اگلے مہینے ہم ورلڈ کپ میں جا رہے ہیں ورلڈ کپ سے پہلے ہم 7 میچ کھیل رہے ہیں وقت بہت کم ہے اگر وہ ہار گئے تو بورڈ کرسٹن یا بابر اعظم کو مورد الزام ٹھہرائے گا یہ ہماری روایت ہے میں بابر یا کرسٹن پر الزام نہیں لگاؤں گا۔

سابق کپتان نے عجلت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی کیونکہ بہت سے کھلاڑی ٹیم کی ساخت یا قیادت کے بارے میں واضح نہیں ہوتے جو بعض اوقات ٹیم کے اندر مسائل پیدا کرتے ہیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this