Bangladesh Cricket Board reinstates Nazmul Islam to finance committee post-BCB
ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انضباطی جائزے کے بعد نظم الاسلام کو فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
بی سی بی نے انہیں 15 جنوری کو کھلاڑیوں پر تنقیدی بیانات کے باعث عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے بعد کرکٹرز نے بی پی ایل میچز کا بائیکاٹ کیا تھا۔
بورڈ کے مطابق نظم الاسلام کا وضاحتی بیان تسلی بخش قرار پایا، تاہم وضاحت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔





