Bangladesh Cricket Board removes Nazmul Islam from post-BCB
ڈھاکہ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بورڈ ڈائریکٹر نظم الاسلام کو عہدے سے ہٹا دیا ہے نظم الاسلام بی سی بی کی فنانس کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق حالیہ معاملات کا جائزہ لینے کے بعد کھیل کے بہترین مفاد میں بی سی بی کے صدر نے یہ فیصلہ کیا، جو بورڈ کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب بی سی بی کے صدر فنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام فریق بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کے لیے پیشہ ورانہ انداز اور جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کر کے اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے کرکٹرز نے نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں کرکٹ سرگرمیوں کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔



