اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق لندن اولمپکس 2012 کے اختتام سے قبل پیدا ہونے والی 11 سالہ لڑکی ژینگ ہاؤہاؤ چین کی سب سے کم عمر اولمپیئن بن گئی ہیں ۔
اس نے پیرس میں خواتین کے اسکیٹ بورڈنگ پارک ایونٹ میں حصہ لیا، جہاں وہ 63.19 کے اسکور کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں 18ویں نمبر پر رہ اور فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی اور فائنل آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ اریسا ٹریو نے جیتا۔
ژینگ نے اسکیٹ بورڈنگ اس وقت شروع کی جب وہ سات سال کی تھی، جس سے وہ تاریخ کی سب سے کم عمر اولمپئن بن گئیں۔ اس کے پاس اس ہفتے کو منانے کی ایک خاص وجہ بھی ہے کیونکہ وہ اتوار کو 12 سال کی ہو جائیں گی۔