Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsیمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکا کے بحری جہاز پر...

یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکا کے بحری جہاز پر حملہ

Published on

یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکا کے بحری جہاز پر حملہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی حوثیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر میزائل حملے کیے جبکہ اسرائیل کی جانب ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

اپنے بیان میں یمنی حوثیوں نے یہ بھی کہا کہ بحیرہ احمر میں ٹارگٹ کیا گیا بحری جہاز امریکا کا تھا جس کی شناخت ایم ایس سی یونائیٹڈ کے طور پر کی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی جنوبی اسرائیل میں متعدد فوجی اہداف کو بھی ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی حوثیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے 7 اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کی وجہ سے کیے جا رہے ہیں، اسرائیل اور اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ غزہ کی پٹی میں جارحیت کو روکنے کے لیے زور دیا جا سکے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز جنوبی بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائر کی طرف بڑھنے والے چار ڈرونز کو مار گرایا تھا۔ ان ڈرونز کو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے لانچ کیا گیا تھا۔

واشنگٹن نے گذشتہ ہفتے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک کثیر القومی فورس کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حوثی لیڈرعبدالمالک الحوثی نے گذشتہ بدھ کو خبردار کیا تھا کہ اگر امریکیوں نے ان کی افواج کو نشانہ بنایا تو وہ امریکی جنگی جہازوں پر حملہ کریں گے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 20 ہزار 977 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہدا اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this