Sunday, January 5, 2025
Homeبین الاقوامیسال 2025: ترک صدر اردوان نے شام اور فلسطین سے متعلق اپنی...

سال 2025: ترک صدر اردوان نے شام اور فلسطین سے متعلق اپنی ترجیحات کا اعلان کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے نئے سال کے آغاز پر پیغام دیتے ہوئے اپنی ترجیحات اور عزائم کا اعلان کردیا ہے۔

ترک صدر نے اپنے پیغام میں ترکیہ کے علاوہ شام اور فلسطین میں بھی امن و استحکام کی بحالی کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شام میں آنے والے وقت میں دیرپا امن، استحکام اور معاشی خوش حالی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم غزہ اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں 15 مہینوں سے جاری قتل عام ختم کرانے اور وہاں امن قائم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکیہ اور پورے خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

طیب اردوان نے نئے سال سے متعلق اپنے پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہماری ترجیح رہی ہے کہ بحیرہ احمر کے علاقے میں ہمارے ہمسائے، یوکرین اور روس کے درمیان جنگ امن پر ختم ہو۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this