Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سےہرا دیا

1 minute read
World Championship of Legends 2024: Pakistan champions beat Australia by 5 wickets

World Championship of Legends 2024: Pakistan champions beat Australia by 5 wickets

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ 2024: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سےہرا دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ آف چیمپئنز 2024 کے دوسرے میچ میں پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے یونس خان اور مصباح الحق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 90 رنز جوڑے مین ان گرین نے آخری اوور میں ٹوٹل کا تعاقب کیا۔

رنز کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز بہترین نہیں تھا، شرجیل خان (17) اور کامران اکمل (4) جلد ہی پویلین لوٹ گئے.

صہیب مقصود اور شعیب ملک نے آؤٹ ہونے سے قبل جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم کیا۔

یونس 41 گیندوں پر 63 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح 30 گیندوں پر 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے شاہد آفریدی نے 5 گیندوں پر 11 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی اور نیتھن کولٹر نائل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا چیمپیئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 189-7 کا مجموعی اسکور کیا شان مارش نے ایرون فنچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا .

دوسری جانب فنچ نے 170.00 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 40 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ان کی جارحانہ بلے بازی نے ٹیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔

بین ڈنک نے بھی اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 18 گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

دریں اثنا، کیلم فرگوسن نے اننگز کے اختتام تک اہم کردار ادا کیا، 16 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 2 چوکے اور 1 چھکا لگایا نیتھن کولٹر نائل نے بھی ایک تیزاننگز کھیلتے ہوئے 10 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 2 ہی چھکے شامل تھے۔

ملک اور آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

یاد رہے کہ مقابلے کے پہلے میچ میں انڈیا چیمپیئنز نے انگلینڈ چیمپیئنز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Tags: اردو کھیل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024

Post navigation

Previous: The Latest Urdu News Updates – Urdu International
Next: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ :ہاردک پانڈیا نے تاریخ رقم کر دی

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.