ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لورا وولوارڈٹ اور تزمین برٹس کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت، جنوبی افریقہ نے جمعہ کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔
معمولی ہدف (119) کا تعاقب کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ نے 17.5 اوورز میں آرام سے ٹوٹل حاصل کر کے اپنے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شاندار آغاز کر دیا۔
جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے 55 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے۔
اس دوران تزمین برٹس نے 52 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل، ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد ایک مایوس کن آغاز کیا.
ڈینڈرا ڈوٹن نے اپنی 13 رنز کی اننگز میں 3 چوکے لگائے لیکن ماریزان کپ نے کریز پر اپنا مختصر قیام ختم کردیا۔
ویسٹ انڈیزکی کپتان شیمین کیمپبیل نے ٹیلر کا ساتھ دیا اور انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 30 رنز کی شراکت قائم کی۔
زیدہ جیمز پھر ٹیلر کے ساتھ شامل ہوئی اور انہوں نے مل کر ویسٹ انڈیز کو 35 رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ساتھ اپنے مقررہ 20 اوورز میں 118-6 کے مجموعی اسکورتک پہنچانے میں مدد کی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلر نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ جیمز نے 13 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے نونکولیکو ملابا نے 4 جبکہ ماریزان کپ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔