Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے وارم اپ میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کو8 وکٹ سے شکست دے دی۔

پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ الٹا ثابت ہوا کیونکہ گرین شرٹس مقررہ 20 اوور میں 132/9کے مجموعی اسکور ہی بنا سکی۔

گرین شرٹس نے اپنی اننگز کا آغاز متزلزل کیا جب اوپنر صدف شمس (2) بورڈ پر صرف 10 رنز بنا کر دوسرے ہی اوور میں برائس کا شکار ہو گئی۔

اولیویا بیل نے اپنے لگاتار اوور میں سدرہ امین اور ندا ڈار، کو آوٹ کیا اور پاکستان کی بیٹنگ مہم کو مزید نقصان پہنچایا اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز منیبہ علی نے عمائمہ سہیل کے ساتھ اینکرنگ پارٹنرشپ بنائی۔

پانچویں وکٹ کے اسٹینڈ میں 33 رنز بنائے گئے اس سے پہلے کہ منیبہ کو 11ویں اوور میں کیتھرین فریزر نے آؤٹ کیا انہوں نے 22 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔

دوسری طرف عمائمہ نے عالیہ ریاض (10) اور کپتان فاطمہ ثناء کے ساتھ مل کر قابل ذکر شراکت قائم کی، مڈل آرڈر بلے باز پاکستان کے لیے 29 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہی جس میں ایک باؤنڈری بھی شامل تھی۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین برائس نے3 اور اولیویا بیل اور ابتہا مقصود نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

ہدف (133) کےتعاقب میں اسکاٹ لینڈ نے اوپنر ساسکیا ہورلی اور سارہ برائس کی بدولت صرف 2 وکٹ کے نقصان اور 12 گیندیں باقی رہ کر فاتح رنز بنا لیے.

اسپنر نشرا سندھو نے پاکستان کو انتہائی ضروری پیش رفت فراہم کی جب انہوں نے ہارلی کوآوٹ کیا، جنہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سارہ نے ناقابل شکست 60 رنز بنائے جو 52 گیندوں پر آئے اور اس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے صرف نشرا سندھو ہی ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔

دریں اثنا، آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ایک اور وارم اپ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 33 رنز سے شکست دی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments