Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف میچ...

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں شامل

Published on

spot_img

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے مقابلے سے قبل قومی اسکواڈ میں دوبارہ شمولیت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہیں۔

فاطمہ 10 اکتوبر کو کراچی میں اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ٹورنامنٹ کے درمیان ہی چلی گئی تھیں وہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا میچ نہیں کھیل سکیں، جہاں منیبہ علی کی کپتانی میں ٹیم کو 9 وکٹ سے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اس وقت گروپ بی میں تین میچوں کے بعد ایک فتح اور دو ہار کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے وہ اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلیں گے، جو سیمی فائنل کے لیے اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے لیے جیتنا ضروری ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ جاری ٹورنامنٹ فاطمہ کا بطور کپتان پہلا ٹورنامنٹ ہے اور وہ 153.57 کے اسٹرائیک ریٹ سے 43 رنز کے ساتھ دو میچوں میں4 وکٹ لے کر پاکستان کی قیادت کر رہی ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this