
Carlos Alcaraz and Daniil Medvedev set up Wimbledon semifinal repeat
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ومبلڈن ٹینس کے مینز سنگلز میں ڈینیل میدویدیف نے جینک سنر کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز بھی لاسٹ فور میں پہنچ گئے ہیں۔
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں روس کے ڈینیل میدویدیف نے اٹلی کے جینک سنر کو سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ان کی جیت کا سکور 6-7، 6-4، 7-6، 2-6 اور 6-3 رہا۔
ایک اور کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹامی پال کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس 6-4، 6-2اور 6-2 سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
ویمنز سنگلز میں کروشیا کی ڈونا وکیچ نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی لولو سن کو دو ایک سے شکست دی۔