Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلپاکستان کے لیے آج تاریخی دن کیوں؟

پاکستان کے لیے آج تاریخی دن کیوں؟

Published on

spot_img

پاکستان کے لیے آج تاریخی دن کیوں

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف کھیلوں کی ٹیمیں آج تین مختلف مقامات پر اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی لہٰذا یہ کہنا ہرگز غلط نہیں ہوگا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی تو دوسری طرف فیفا ورلڈکپ کے الیفائر راؤنڈ میں پاکستان فٹبال ٹیم جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں سعودی عرب کے مدمقابل ہوگی اور اس کے علاوہ بحرین میں کھیلے جانے والے ایشین مینز والی بال چیلنج کپ میں پاکستانی ٹیم آج کوارٹر فائنل میں ویت نام سے مقابلہ کرے گی۔

فٹبال پر بات کی جائے تو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 گروپ جی کی مضبوط ٹیم سعودی عرب گروپ میں چار میچز میں سے تین جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ اگلے راؤنڈمیں کوالیفائی کرچکا ہے۔

پاکستان والی بال کے آج کے ہونے والے میچ پر نظر ڈالی جائے تو بحرین میں کھیلے جانے والے ایشین مینز والی بال چیلنج کپ میں پاکستانی ٹیم آج کوارٹر فائنل میں ویت نام سے مقابلہ کرے گی.

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف ڈیلاس کے مقام پر اپنا کھاتہ کھولے گی امریکہ کے خلاف ہونے والے میچ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کے لیے قابل فخر لمحہ اور بڑا موقع ہوگا جب وہ جمعرات کو ایک سابق چیمپیئن سے کھیلیں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this