Who is Hamza Majeed Chaudhry, who bought the eighth PSL team, and what does he do?-PCB
پاکستان سپر لیگ کی آٹھویں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ بولی دینے والے حمزہ مجید چودھری کا پروفائل سامنے آ گیا ہے
حمزہ مجید چودھری او زیڈ گروپ کے مالک اور چیئرمین ہیں، جو پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف کاروباری شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرتا ہے، جن میں ریٹیل، ای کامرس اور ٹیکنالوجی شامل ہیں او زیڈ گروپ سے منسلک معروف برانڈز میں Wise Market بھی شامل ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تکنیکی جائزے کے بعد او زیڈ گروپ کو پی ایس ایل توسیعی عمل کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے حمزہ مجید چودھری ایک اوورسیز پاکستانی ہیں جو ماضی میں آسٹریلیا میں مقیم رہے اور بعد ازاں پاکستان منتقل ہوئے۔
وہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر کھیل کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں، جس کا ثبوت برطانیہ میں منعقدہ World Championship of Legends کی سپانسرشپ ہے۔
ماہرین کے مطابق پی ایس ایل میں ان کی ممکنہ شمولیت نہ صرف لیگ کی کمرشل حیثیت کو مضبوط کرے گی بلکہ پاکستان میں اوورسیز سرمایہ کاری پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی بھی عکاس ہے۔



