Who is Fawad Sarwar, who bought the seventh PSL team, and what does he do?-PCB
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً 6.25 ملین امریکی ڈالر) میں خرید لی۔
اسلام آباد میں ہونے والی نیلامی میں سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم کے مینجمنٹ حقوق حاصل کیے گئے ایف کے ایس گروپ کے صدر فواد سرور نے کامیابی کے فوراً بعد اعلان کیا کہ ٹیم کو ان کے آبائی شہر حیدرآباد سے منسوب کیا جائے گا، جبکہ ٹیم کا مکمل نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔
فواد سرور، جو حیدرآباد میں پیدا ہوئے اور وہیں تعلیم حاصل کی اس وقت امریکہ میں مقیم ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان کا دل ہمیشہ حیدرآباد کے ساتھ جڑا رہا ہے انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل میں ٹیم خریدنے کا بنیادی مقصد حیدرآباد کو پاکستان کے اس معتبر کرکٹ پلیٹ فارم پر نمائندگی دلوانا تھا، جو آج پورا ہو گیا۔
معروف بزنس لیڈر فواد سرور کنگزمین اسپورٹس اینڈ انٹرپرائز کے بانی اور شکاگو کنگزمین کرکٹ ٹیم کے مالک بھی ہیں وہ ایف کے ایس گروپ اور اس سے وابستہ اداروں، جن میں FKS Aviation، ProCare Health اور Kingsmen Enterprise شامل ہیں، میں بطور صدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ وہ گلڈڈ انویسٹمنٹ، سینڈ ٹو گلاس انویسٹمنٹ اور مائنس ٹو ڈگری جیسی سرمایہ کاری فرموں کی بھی قیادت کر رہے ہیں۔



