
West Indies announce schedule for white-ball series against Pakistan-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جو جولائی اور اگست میں ہو گی۔
سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) کھیلے جائیں گے ٹی ٹوئنٹی میچز امریکہ میں بالخصوص فلوریڈا کے بروورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں 31 جولائی، 2 اگست اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
دریں اثنا، تین ون ڈے 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوں گے
واضح رہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے 2025 کے سیزن کے لیے اپنی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے مکمل شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔