اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق واپڈا نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔
قومی خواتین باسکٹ بال ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو سنسنی خیز میچ میں 33 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دی اور ایک بارپھر ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
چیمپئن شپ میں لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی، لاہور نے تیسری پوزیشن کے میچ میں کراچی کی ٹیم کو شکست دی ، لاہور نے میچ 23 پوائنٹس کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے جیتا۔ لاہور کی جانب سے ایمن محمود اور کائنات مشتاق 13، 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔