وہاب ریاض کا پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے علیحدگی کاامکان
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق، سابق تیز گیند باز کی کمیٹی سے علیحدگی کا “بہت مضبوط امکان باقی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی بھی “عوامی طور پر یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ کوئی بھی منفی نتائج سے محفوظ نہیں ہے”۔
پی سی بی اور ریاض اس عوامی تاثر پر بھی مایوس ہیں کہ وہ سلیکشن کمیٹی کو اس کے ڈی فیکٹو سربراہ کے طور پر چلاتے ہیں جبکہ انہیں اکثریت کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔
دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا کہ صرف وہی کھلاڑی آگے بڑھنے والی ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اتحاد کو اہمیت دیتے ہیں، فٹنس پر توجہ دیتے ہیں اور اپنی مہارت کو بہتر بناتے ہیں۔