Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی کھیپ کو بندرگاہوں پر داخلے سے روکنے پر امریکا سپین سے ناراض

1 minute read
im-05914520

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ان اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہ سپین نے اسرائیل کی غزہ جنگ کے لیے ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا کہا ہے ایک انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس انکوائری میں یہ دیکھا جائے گا کہ نیٹو کا ایک اہم اتحادی ملک ہونے کے باوجود سپین اپنی بندر گاہ سے اسرائیل اسلحہ پہنچانے والے جہازوں کو روک رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ کارگو امریکی اسلحہ لے کر اسرائیل جاتے ہیں۔امریکا اسرئیل کو اسلحہ سپلائی کرنے والا سب سے اہم ملک ہے۔

یہ تحقیقات فیڈرل میری ٹائم کمیشن نے شروع کی ہیں جو ایک خود مختار فورم ہے۔ یہ نہ صرف ہتھیار لے جانے والے کارگو جہازوں کو روکے جانے کی جانکاری کرے گا بلکہ ان حالات کا بھی جائزہ لے گا بین الاقوامی تجارت کے لیے پیدا ہوں گے۔ نیز امریکی جہاز رانی متاثر ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ فیڈرل کمیشن مے سپین کی طرف سےاپنی بندر گاہوں سے کم از کم تین کارگو جہازوں کو روکے جانے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
فیڈرل کمیشن نے جمعرات کے روزایک نوٹ میں کہا ہے اس کے لیے یہ تشویشناک امر ہے۔ کیونکہ کارگو جہازوں کو روکے جانے سے بین الاقوامی تجارت کے لیے ناساز گار صورت حال پیدا ہو گی۔

فیڈرل کمیشن کے مطابق تحقیقات سے اگر یہ حقائق سامنے آتے ہیں سپین نے واقعی بین الاقوامی تجارت میں مداخلت کی ہے، تو کمیشن سپین کو لاکھوں ڈالر کا جرمانہ کر سکتا ہے، اس ممکنہ جرمانے کی شرح ہر روکے گئے کارگو جہاز اور اس کے سفر کے حوالے سے الگ ہو گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کمیشن کو 19 نومبر کو اطلاع دی گئی تھی کہ سپین کی طرف سے بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں داخلے سے روکا جارہا ہے ۔ سپین کے انکار کی زد میں وہ جہاز بھی آرہے ہیں جو امریکا کے زیر انتظام میری ٹائم سیکیورٹی میں شامل ہیں اور ان کی خدمات اکثر امریکی فوج استعمال کرتی ہیں۔

کمیشن کی طرف سے نوٹ کیے گئے تین واقعات میں سے دو میں نومبر میں ڈنمارک کی شپنگ کمپنی مارسک کے ذریعے چلائے جانے والے جہاز روک گئے تھے جبکہ دوسرا واقعہ ماہ مئی میں ہوا۔ تاہم ہسپانوی حکام نے نومبر کے واقعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ البتہ مئی میں، ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ آسکر پوینٹے نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے جھنڈے والے جہاز ماریانے ڈینیکا کی طرف سے یہ کہتے ہوئے کہ وہ اسرائیل کے لیے ہتھیار لے کر جا رہا ہے بندر گاہ تک رسائی دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ایک دن بعد 17 مئی کو ہسپانوی وزیر خارجہ مینوئل الباریس نے سپین کے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ یہ اسرائیل کے لیے اسلحہ لے جانے والا پہلا جہاز تھا جسے داخلے سے انکار کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا ‘ ہم مشرق وسطی میں مزید ہتھیاروں کی رسائی کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ مشرق وسطیٰ کو اب امن کی ضرورت ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اجازت کا یہ پہلا انکار اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والی کسی بھی کشتی کے لیے پالیسی شروع کرے گا۔

ڈنمارک کے ‘ماریان ڈینیکا ‘کو بحیرہ روم کی بندرگاہ کارٹیجینا جانے کی اجازت دینے سے انکار اس سے چند دن پہلے ہوا جب سپین نے آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر 28 مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔

سپین نے اکتوبر 2023 میں ہی اپنی دفاعی کمپنیوں کو اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت و فراہمی سے روک دیا تھا۔

Tags: اسرائیل امریکا انکوائری شروع اہم اتحادی ملک جہازوں کو روک دیا سپین سپین اپنی بندر گاہ غزہ جنگ ہتھیاروں کی سپلائی

Post navigation

Previous: دفتر خارجہ کی پاکستانی شہریوں کو شام کے سفر سے گریز کی ہدایت
Next: شامی باغیوں کا پانچویں شہر درعا پر بھی قبضے کا دعویٰ

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.