Under-19 World Cup: Pakistan defeats Zimbabwe by 8 wickets-ICC
ہرارے: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار آغاز کر لیا۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا زمبابوے کی پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے اوپنر ناتھانیئل ہلابانگانا نے مزاحمت کی اور 85 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ ساتھ نہ مل سکا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں محمد صیام، مومن قمر اور عبدالصبحان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف 129 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔



