Sunday, October 13, 2024
Homeبین الاقوامیبرطانیہ انتخابات:لیبر پارٹی فاتح،رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

برطانیہ انتخابات:لیبر پارٹی فاتح،رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

برطانیہ انتخابات:لیبر پارٹی فاتح،رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کنزرویٹو کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا جہاں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بنیں گے۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 559 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 76 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 95 اور لب ڈیم نے 52 نشستیں حاصل کی ہیں۔

حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 364 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

برطانیہ انتخابات:لیبر پارٹی فاتح،رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی

ایگزیٹ پولز کے دعوؤں کے مطابق لیبر 401، کنزریٹو 163، لبرل ڈیموکریٹس 50، اسکاٹش نیشنل پارٹی 8 اور ریفارم یوکے کو 4 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جب کہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

برطانوی وزیرعظم رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments