Tilak Verma suffers injury ahead of T20 World Cup-BCCI
تلک ورما کمر کی تکلیف کی سرجری کے باعث تقریباً تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے بدھ کو ہونے والی سرجری کے باعث وہ 21 سے 25 جنوری کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق تلک ورما کو جمعرات کی صبح ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ جمعہ کو حیدرآباد روانہ ہوں گے بورڈ نے بتایا کہ ان کی حالت مستحکم ہے اور صحت یابی کا عمل تسلی بخش انداز میں جاری ہے۔
23 سالہ تلک ورما اب تک بھارت کے لیے 40 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں اور حالیہ تین میچوں میں دو نصف سنچریاں اسکور کیں بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ 28 اور 31 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری دو میچوں میں ان کی واپسی کا فیصلہ ان کی فٹنس پیش رفت کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ تلک ورما کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا، جبکہ بھارت 7 فروری کو امریکہ کے خلاف گروپ اے میچ سے اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گا۔



