The year 2025 has proven to be a golden year for Pakistan's domestic cricket youth.-PCB
سال 2025 پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ایک مثبت اور تاریخی سال ثابت ہوا، جہاں نوجوان کرکٹرز پر خصوصی توجہ کے نتیجے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے وژن کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا، جس کے باعث کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ خرم نیازی کے مطابق 2025 میں پہلی بار ملک بھر میں اسکول کرکٹ متعارف کروائی گئی، جبکہ انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19، فرسٹ کلاس کرکٹ اور پاکستان شاہینز کے متعدد ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی برسوں سے بند کرکٹ اکیڈمیز کو بحال کیا گیا اور تربیتی کیمپس بھی لگائے گئے، جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔



