Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلنویں تھل جیپ ریلی کا شیڈول جاری کردیا گیا

نویں تھل جیپ ریلی کا شیڈول جاری کردیا گیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈسیک) تفصیلات کے مطابق نویں تھل جیپ ریلی کی رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق 3 اضلاع میں ہونے والا میگا ایونٹ 7 سے 10 نومبر تک جاری رہے گا، مظفر گڑھ، کوٹ ادو اور لیہ میں ہونے والی 4 روزہ تھل جیپ ریلی کا مڈ پوائنٹ چوبارہ جبکہ ابتدائی اور اختتامی پوائنٹ مظفر گڑھ چھانگا مانگا مقرر کیا گیا ہے۔

7 نومبر کو چھانگا مانگا کے مقام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ اور ٹیکنیکل انسپیکشن ہو گی، 8 نومبر کو کوالیفائیڈ مقابلوں کا انعقاد ہو گا جبکہ 9 نومبر کو سٹاک کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے اور 10 نومبر کو موڈیفائیڈ گاڑیوں اور ویمن کیٹیگری کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 نومبر کو بائیک ریس بھی ہو گی اور فیصل سٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا، مڈ پوائنٹ چوبارہ پر تھل ثقافتی میلے کی خوبصورت رعنائیوں سے بھر پور تقریبات کا انعقاد ہو گا جہاں خوبصورت سٹالز، میوزیکل نائٹ، کھیلوں کے مقابلے اور فوڈ سٹریٹ سجائی جائے گی۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this